تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آن لائن گیم پب جی پر دوستی اور شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا

آن لائن گیم پب جی پر دوستی اور شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا

لاہور (بیورو رپورٹ) آن لائن گیم پب جی پر دوستی اور شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی متاثرہ لڑکی نے عدالت اور پولیس کو میڈیکل کروانے سے تحریری طور پر انکار کر دیا ہے۔لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ پولیس زبردستی میرا میڈیکل کروانا چاہتی ہے، عدالت پولیس کو میڈیکل کروانے سے روکے۔ متاثرہ لڑکی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میں اس کیس کی مزید پیروی نہیں کرانا چاہتی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ نوجوان نے پب جی گیم کے دوران لڑکی سے دوستی کی اور پھر شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ جس کے بعد لڑکا اسے ریلوے اسٹیشن پر چھوڑ کر فرار ہوگیا جہاں سے لڑکی کو ایک گینگ نے اغوا کرکے تین دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے