تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹی ٹین لیگ میں وہاب ریاض دیکن گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے

ٹی ٹین لیگ میں وہاب ریاض دیکن گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وہاب ریاض دیکن گلیڈی ایٹرز کے کپتان مقرر، پاکستانی لیفٹ آرم باؤلر وہاب ریاض دیکن گلیڈی ایٹرزکے کپتان مقرر کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق 19 نومبر سے ابوظبی میں شروع ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں شامل ٹیم دیکن گلیڈی ایٹرز نے 36 سالہ پاکستانی گیند باز وہاب ریاض کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ مشتاق احمد دیکن گلیڈی ایٹرزکے ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے دیکن گلیڈی ایٹرز وہاب ریاض کے علاوہ پاکستانی آل راونڈر انور علی اور رومان رئیس بھی دیکن گلیڈی ایٹرزٹیم میں شامل ہیں جبکہ آندرے ریسل ، تھامس بیٹن ، ڈیویڈ وائز ، نجیب اللہ ذادران بھی دیکن گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں ابوظبی ٹی ٹین کا آغاز 19 نومبر کو ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں چھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور لیگ کا فائنل 4 دسمبر کو کھیلا جائے گا دیکن گلیڈی ایٹرز اپنا پہلا میچ 20 نومبر کو دی چنائی بریوز کے خلاف کھیلے گی یہ میچ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔  

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے