تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ‏بھارتی حکومت نے بالآخر کرتار پور راہداری 19 نومبر سے کھولنے کا اعلان کر دیا

‏بھارتی حکومت نے بالآخر کرتار پور راہداری 19 نومبر سے کھولنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ‏بھارتی حکومت نے بالآخر کرتار پور راہداری 19 نومبر سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کےسکھ ارکان پارلیمنٹ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے کرتار پور راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے کہ بھارت نے کورونا کو وجہ بتاکر 16 مارچ 2020 کو کرتار پور راہداری بند کر دی تھی۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں سکھوں کی تمام تنظیموں نے بھی راہداری کھولنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا جس کے بعد بھارتی حکومت نے بابا گورو نانک کی 552 ویں سالگرہ پر کرتار پور راہداری کھولنےکا اعلان کردیا۔ سربراہ پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ انہیں بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری 19 نومبر کو کھولنے کے غیر سرکاری انتظامات کا علم ہے، تاہم بھارت کی طرف سے پاکستان کو سرکاری طورپر تاحال مطلع نہیں کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی انٹر کلب چیمپئن شپ کا افتتاح، میرا مقصد کراچی میں کلب کرکٹ کو فروغ دینا ہے، پروفیسر اعجاز فاروقی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون سات کے زیر اہتمام پروفیسر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے