تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خسرہ روبیلا بچاؤ مہم کراچی میں شروع ہوگئی جو 27 نومبر تک جاری رہے گی، نو ماہ سے پندرہ سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ کمشنر کراچی

خسرہ روبیلا بچاؤ مہم کراچی میں شروع ہوگئی جو 27 نومبر تک جاری رہے گی، نو ماہ سے پندرہ سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ کمشنر کراچی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں خسرہ روبیلا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن مہم پیر کو شروع ہو گئی 27 نومبر تک جاری رہے گی کمشنر کراچی اقبال میمن نے پیر کو گورنمنٹ گرلز اسکول فرئیر ٹاون میں مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد سوڈھر، عالمی ادارہ صحت، یونیسف، بل گیٹس اینڈ ملنڈا فاﺅنڈیشن کے نمائندے ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور محکمہ صحت کے افسران اور دیگر بھی موجود تھے۔ کمشنر نے کہا کہ خسرہ روبیلا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن مہم میں عالمی ادارہ صحت، بل گیٹس اینڈ ملنڈا فاونڈیشن، حفاظتی ٹیکوں کے لئے عالمی پارٹنرگاوی اور یونیسف تعاون کر رہے ہیں مہم میں میں نو ماہ سے پندرہ سال تک کے چالیس لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ اورروبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ کمشنر کراچی نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسن لگائیں اس سے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے محفوظ بنانے کی کوششوں میں مدد ملے گی، انھوں نے کہا کہ مہم میں کراچی انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ مہم کی کامیابی کے لئے خصوصی اقدامات کریں ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں قائم انسداد پولیو کنٹرول روم کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کنٹرول روم کے لئے فعال کردیں تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں مہم کی نگرانی کریں گے ہر روز ضلعی خسرہ بچاؤ کنٹرول روم میں جائزہ اجلاس منعقد کریں گے اور مہم کے آغاز اور اختتام پر جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے