تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچ گئی۔ اسٹیفنی ٹیلر کی قیادت میں ٹیم پیر کی صبح کراچی پہنچی۔ دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل ویمن سیریز کھیلی جائے گی، 3 میچز نیشنل اسٹیڈیم میں بالترتیب آٹھ، گیارہ اور چودہ نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ مہمان اسکواڈ میں انیسہ محمد (نائب کپتان)، عالیہ علینے، شامیلیہ کونیل، ڈینڈرا ڈوٹن، شنیتا گرمونڈ، شینلے ہنری، کیانہ جوزف، کیسیا نائٹ، کیشونا نائٹ، ہیلے میتھیوز، چیڈن نیشن، شاکرہ سلیمان اور راشدہ ولیئیم شامل ہیں۔ شیری این فریسیر، شفیقہ غزنوی، اور کرشنا رام ہریک ریزرو کھلاڑی ہیں۔ مہمان ٹیم تین یوم مقامی ہوٹل میں آئسولیشن میں گزارے گی۔ 4 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز ہوگا، مہمان ٹیم اگلے دو یوم 5 اور 6 نومبر کو کراچی جیم خانہ میں پریکٹس کرے گی۔ 7 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان ویمن کرکٹرز کے پیر کو کوویڈ-19 ٹیسٹ ہوں گے، منفی نتیجہ کی حامل کرکٹرز منگل سے پریکٹس کا آغاز کریں گی، کورونا کا شکار تین قومی ویمن کرکٹرز 6 نومبر تک آئسو لیشن میں رہیں گی۔ اگلے روز ان کے کوویڈ ٹیسٹ لیے جائیں گے، منفی نتیجہ آنے کی صورت میں وہ پہلے ون ڈے میں شرکت کی اہل ہوں گی، سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کو 16 نومبر کو زمبابوے روانہ ہونا ہے جہاں وہ 21 نومبر تا 5 دسمبر آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کریں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے