تازہ ترین
Home / اسلام آباد / سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے اسلام آباد میں گھریلو ملازمین کیلئے ترمیمی بل منظور، 18سال سے کم عمر ملازم رکھنے پر پابندی ہوگی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے اسلام آباد میں گھریلو ملازمین کیلئے ترمیمی بل منظور، 18سال سے کم عمر ملازم رکھنے پر پابندی ہوگی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے اسلام آباد میں گھریلو ملازمین کیلئے ترمیمی بل منظور کیا ہے۔ سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں ڈومیسٹک ورکرز بل ترامیم کے ساتھ منظورکرلیا گیا ہے جس کے تحت 18سال سے کم عمر ملازم رکھنے پر پابندی ہوگی، گھریلو ملازمین کو باقاعدہ تقرری لیٹر دیا جائے گا جبکہ ملازمین کو تہواروں پر 6 چھٹیاں دی جائیں گی۔ اسی طریقے سے گھریلو ملازمین کیلئے اوقات کار 9 گھنٹے مختص کردیئے گئے ہیں، مختص کیے گئے اوقات کار کے بعد اوور ٹائم دینا لازمی ہوگا جبکہ اضافی 3 گھنٹوں کےعوض تنخواہ کا 19 فیصد معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔

 بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملازمت سے برخاست کرتے وقت ایک ماہ کا نوٹس اور تنخواہ دینی ہوگی، گھریلو ملازم کو لیبر قوانین کے تحت تنخواہ ملے گی۔ یاد رہے کہ ڈومیسٹک ورکرز بل پر عملدرآمد اسلام آباد کی حد تک ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے