تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ابھی اداکاری کے بجائے کرکٹ پر فوکس ہے۔ مستقبل میں چانس ملا تو اداکاری کروں گا۔ حسن علی کی میڈٰیا سے گفتگو

ابھی اداکاری کے بجائے کرکٹ پر فوکس ہے۔ مستقبل میں چانس ملا تو اداکاری کروں گا۔ حسن علی کی میڈٰیا سے گفتگو

لاہور (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلر حسن علی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔ مصباح الحق اور وقار یونس کا ورلڈ کپ سے پہلے چلے جانے پر دکھ ہوا ہے، وقار یونس میرے رول ماڈل ہیں۔ وقار یونس کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا، میں بچپن سے انہیں دیکھتا آرہا ہوں، دونوں کوچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، حسن علی کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کی طرف بھی توجہ دے رہا ہوں، محنت جاری رکھوں گا تاکہ تینوں فارمیٹ میں اچھا آل راؤنڈر بن سکوں، عبدالرزاق کی موجودگی سے مجھے اپنی آل راونڈ صلاحیت بہتر بنانے میں فائدہ ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ نوجوان باؤلرز کے ساتھ بات کرتا رہتا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے