Home / اہم خبریں / پولیو مہم کے دوران ضلع کا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے سے رہ گیا تو متعلقہ حکام اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

پولیو مہم کے دوران ضلع کا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے سے رہ گیا تو متعلقہ حکام اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

سانگھڑ (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کی کمیٹی کا اہم اجلاس دربار ہال میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو ہر صورت میں کامیاب بنایا جائے گا، انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع کا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے سے رہ گیا تو متعلقہ حکام اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امجد علی خان نے ضلع میں انسداد پولیو مہم کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ آئندہ مہم 20 سے 26 ستمبر 2021 تک جاری رہے گی، انہوں نے یو سی ایم اوز پر زور دیا کہ مہم کی نگرانی کی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے