تازہ ترین
Home / اہم خبریں / باکسنگ کے عالمی دن کی تقریب آج لیاری میں منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں تمام باکسرز اور آفیشلز شرکت کریں گے

باکسنگ کے عالمی دن کی تقریب آج لیاری میں منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں تمام باکسرز اور آفیشلز شرکت کریں گے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل باکسنگ ڈے کی تقریب آج استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم مولانا محمد علی جوہر پارک، ککری گراؤنڈ میں منعقد کی جارہی ہے۔ جس میں کراچی کے تمام آفیشلز و باکسرز (میل فی میل) شرکت کریں گے۔ جن کو باکسنگ کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جس میں باکسرز (1) پش اپ (مرد) (2) سِٹ اپ (مرد و خواتین) (3) پنچنگ بیگ (مرد و خواتین) (4) اسکیپنگ روپس (5) چن اپس (مرد و خواتین) (6) شٹل دوڑ (مرد) کی مشق کا مظاہرہ کریں گے۔ ہر راؤنڈ 2 منٹ پر مشتمل ہوگا پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے باکسروں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن جناب عبدالرزاق کے مطابق اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق انٹرنیشنل باکسرز شیر محمد اور عظیم جان ہوں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے