کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے کہا کہ پورے پاکستان میں اسکول کھلے ہیں اور تعلیمی عمل جاری ہے لیکن سندھ واحد صوبہ ہے جس میں صوبائی حکومت سب سے پہلے تعلیمی ادارے بند کرتی ہے اور پھر ان کو بند کرنے کے بعد بھول جاتی ہے۔ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ فی الفور واپس لے ایم این اے صائمہ ندیم۔ سندھ حکومت کی تعلیم دشمنی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ پہلے ہی سندھ میں سرکاری سطح پر تعلیم کا بیڑا غرق ہے، ہزاروں کی تعداد میں اسکول بند پڑے ہیں اور جو اسکول کھلے بھی ہیں تو ان میں یا تو اساتذہ نہیں ہیں یا پھر وہاں تعلیمی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے، ایم این اے صائمہ ندیم۔لاکھوں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگانا عقلمندی نہیں،بلکہ تعلیم دشمن اقدام ہے۔ سندھ کے حکمرانوں کے نزدیک عام آدمی کے بچوں کی تعلیم و تربیت کوئی اہمیت نہیں رکھتی ان کے اپنے بچے اعلیٰ تعلیم کے لیئے بیرون ممالک میں ہیں سندھ بھر میں غریب کا بچہ تعلیم حاصل نہیں کر سکتا کیونکہ حصول تعلیم کو اس کی پہنچ سے دور کر دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ملک میں یکساں تعلیمی نصاب کیلئے کام کر رہی ہے بنیادی تعلیم ہر پاکستانی شہری کا حق ہے۔ سندھ حکومت نے قوم کو جہالت کے گھٹا توپ اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی ملک یا معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔