تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بدین میں میونسپل حکام نے واٹر کمیشن کے احکام کی دھجیاں اڑا دیں مبینہ سرپرستی کرکےشہر میں درجنوں بھینسوں کے باڑے دوبارہ قاٸم نہروں میں گندگی پھیلنے لگی

بدین میں میونسپل حکام نے واٹر کمیشن کے احکام کی دھجیاں اڑا دیں مبینہ سرپرستی کرکےشہر میں درجنوں بھینسوں کے باڑے دوبارہ قاٸم نہروں میں گندگی پھیلنے لگی

ماتلی (رپوٹ ندیم کاشمیری) ماتلی میونسپل حکام کی مبینہ سرپرستی اورملی بھگت کے باعث شہر بھر اور ماتلی کی دو نہروں پھلیلی کینال اور چینل اکرم واہ نہر کے کناروں اور انکے اطراف بھینس کے باڑے قاٸم ہوگٸے ہیں۔ نہروں کے کناروں پر بنے باڑے مالکان بھینسوں کا فضلہ نہروں میں پھینک رہے ہیں جسکے باعث مزکورہ نہروں میں گندگی غلاضت پھیلانے اور پانی کو آلودہ بنانے کا سبب بن رہے ہیں جبکہ شہروں کے اندر بنے باڑے شہر کی فضاء کو آلودہ کرنے کا سبب بن گٸے ہیں بھینسوں کو نہروں میں نہلانے کی وجہ سے نہری پانی انتہائی مہلک ہوگیا ہے- میونسپل انتظامیہ نے واٹر کمیشن سربراہ کے احکام پر شہر کے اندر، پھلیلی نہر اور چینل نہر کے ادرگرد عرصہ دراز سے قاٸم بھینسوں کے باڑے گرا دیٸے تھے تاہم کچھ عرصہ گزرنے کے بعد میونسپل حکام کی مبینہ سرپرستی میں بھینسوں کے باڑے دوبارہ آباد ہوگٸے ہیں جسکے باعث شہری آبادی میں جابجا گوبر کے متعدد ڈھیر دکھائی دیتے ہیں تاہم متعلقہ اداروں نے مکمل خاموشی اختیار کرکے بھینس باڑے مالکان کو شہر میں گندگی غلاضت پھیلانے کا کھلا لاٸسنس دے رکھا ہے- شہری حدود اور نہری کناروں پر قاٸم بھینس باڑے جہاں گندگی وغلاضت پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں تو دوسری جانب نہری پانی بھی آلودہ ہورہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیار بھینس باڑوں کو شہری حدود سے باہر نکالنے کیلٸے موثر اقدام اٹھاٸیں تاکہ فضا اور ماحول پر اچھے اثرات قاٸم ہوسکے-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے