تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شہید ہیڈ کانسٹیبل بنیامین کی نماز جنازہ مانسہرہ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ڈی آئی جی ہزارہ و دیگر پولیس افسران و جوانوں کی شرکت

شہید ہیڈ کانسٹیبل بنیامین کی نماز جنازہ مانسہرہ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ڈی آئی جی ہزارہ و دیگر پولیس افسران و جوانوں کی شرکت

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) شہید ہیڈ کانسٹیبل بنیامین کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں خواجگان مانسہرہ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ آصف بہادر اور دیگر پولیس افسران، جوانوں اور کثیر تعداد میں سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔ ایلیٹ فورس کے چاق و چوبند دستے نے شہید ہیڈ کانسٹیبل کو سلامی پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او مانسہرہ نے پھولوں کی چادر پیش کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے شہید کانسٹیبل کے والد سے اظہار تعزیت کی اور شہید کی بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے شہید کے والد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بیٹے کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی وہ زندہ ہے اور ہمیشہ پولیس فورس کا حصہ رہے گا اس کے تمام تر خاندان کی زمہ داریاں اب ہماری ہیں شہید ہیڈ کانسٹیبل بنیامین نے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کرکے دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کو یہ پیغام دیا ہے کہ خیبرپختونخواہ پولیس ملک پاکستان کی بقاء و سلامتی اور دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہیڈ کانسٹیبل بنیامین ایلیٹ فورس میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ گزشتہ روز کارخانوں میں پیٹرولنگ پر مامور تھے کہ دن ساڑے گیارہ بجے پولیس موبائل میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ایلیٹ پولیس ہیڈ کانسٹیبل بنیامین کی شہادت ہوئی۔ شہید کے لواحقین میں والد، والدہ، بیوہ اور دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے