تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وفاقی و صوبائی حکومتیں ہزارہ ڈویژن کی سٹریٹجک اہمیت اجاگر کرنے اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیر بلدیات خیبرپختونخوا

وفاقی و صوبائی حکومتیں ہزارہ ڈویژن کی سٹریٹجک اہمیت اجاگر کرنے اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیر بلدیات خیبرپختونخوا

پشاور (رپورٹ: اصغر شاہ) خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات و پارلیمانی آمور اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہزارہ ڈویژن کی سٹریٹجک اہمیت اجاگر کرنے اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے کوشاں ہیں اسلئے وہاں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے تاکہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اس کی پوزیشن کو بہتر بنایا جاسکے سیاحت، ماحولیات اور صنعت و معیشت کے شعبوں میں یہاں کی کشش میں اضافہ ہو اور عوام کی معاشی ترقی یقینی بنے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر بہبود آبادی سید احمد حسین شاہ اور رکن صوبائی اسمبلی لئیق محمد خان سے بات چیت میں کیا جنہوں نے اپنے حلقہ ہائے نیابت کے زعماء وفود کے ہمراہ ان سے ملاقات کی ہزارہ ڈویژن کے بعض دیگر علاقوں سے پی ٹی آئی اور زعماء کے وفود نے بھی اکبر ایوب خان سے ملاقات کی اور اہل علاقہ کو درپیش چیدہ مسائل و مشکلات پر روشنی ڈالی وزیر بلدیات نے اپنے محکمہ سے متعلق مانسہرہ سمیت پورے ہزارہ ڈویژن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ بیدردی سے لوٹنے اور اپنے کرتوتوں سے قوم کو عالمی سطح پر شرمسار کرنے والے سابقہ حکمران ملک چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں اب وزیراعظم عمران خان کا دور ہے جو قومی سلامتی کے معاملات خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں پاکستان داخلی استحکام اور معاشی خود کفالت کی راہ پر گامزن ہوا ہے اور پاکستانیوں کا سر بھی فخر سے بلند ہوا ہے وزیراعظم کے اقدامات سے پورے خطے میں دیرپا امن و خوشحالی کی داغ بیل پڑی ہے جبکہ وفاق کی دانشمندانہ پالیسیوں سے صوبے بھی پائیدار ترقی کی ڈگر پر چل پڑے ہیں، اکبر ایوب خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلی محمود خان کی فعال قیادت میں عوامی خوشحالی کی سمت متعین کر دی گئی ہے اور اب سرکاری محکموں میں کرپشن و اقربا پروری کی بجائے غریب عوام کی حقیقی خدمات کے پلان اور اہداف بنتے ہیں اکبر ایوب خان نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں اور ہمارے روایتی سیاستدانوں پر عوام کی حقیقی و مصنوعی خدمت کا فرق واضح کر دیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں کلین سویپ کریں گے اور زیادہ بڑے مینڈیٹ کے ساتھ پاکستان میں حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر بنائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے