تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا یومِ ولادت جیالوں کے لیئے یومِ مسرت ہے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا یومِ ولادت جیالوں کے لیئے یومِ مسرت ہے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 68 ویں یومِ ولادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ کہا کہ شہید بی بی صرف پاکستان کی نہیں بلکہ ایشیاء کی نمائندہ لیڈر تھیں۔ شہید محترمہ کا سیاسی وژن ایک باوقار اسٹیٹ مین کا تھا۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی علمی میراث محترمہ بینظیر بھٹو کی عملی زندگی تھی۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کیا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا یومِ ولادت جیالوں کے لیئے یومِ مسرت ہے۔ بے نظیر بھٹو شہید نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر آمروں کے سامنے سر خم نہیں کیا۔ محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی اور شہادت ہر پاکستانی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجھد سیاست کا استعارہ بن چکی ہے۔ ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم بے نظیر بھٹو کے وژن کی تعبیر بن جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے