Home / اسلام آباد / سینیٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کی قسط 12 ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا

سینیٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کی قسط 12 ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ سینیٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کی قسط 12 ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کو پچاس اضلاع میں لے کر جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے ڈیڑھ سو احساس نشوونما سینٹر کھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احساس تعلیمی وظائف پالیسی کو پورے ملک میں لے گئے، اب کوئی بھی مستحق طالبعلم وظیفہ لینا چاہے تو اسے ملے گا۔ اس موقع پر انہوں نے احساس پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد ایک کروڑ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے