تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کینیڈا جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، کینیڈا میں پاکستان کے سفیر و قونصل جنرل ٹورنٹو کی بھی شرکت

کینیڈا جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، کینیڈا میں پاکستان کے سفیر و قونصل جنرل ٹورنٹو کی بھی شرکت

اوٹاوا (بیورو رپورٹ نوپ نیوز) کینیڈا جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، کینیڈا میں پاکستان کے سفیر و قونصل جنرل ٹورنٹو کی بھی شرکت کی، کینیڈا کے صوبہ انٹاریو کے شہر لندن میں گزشتہ اتوار کو المناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہدا کی نماز جنازہ لندن اسلامک سنٹر میں ادا کردی گئی جس میں کینیڈا میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ اور قونصل جنرل ٹورنٹو عبد الحمید نے بھی شرکت کی۔ کینیڈا کے صوبہ انٹاریو کے شہر لندن میں گذشتہ اتوار کو المناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہدا کی نماز جنازہ کے لیے لندن اسلامک سنٹر میں لوگوں کی آمد تین گھنٹے پہلے سے شروع ہو گئی۔ نماز جنازہ مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر دو بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کینیڈا میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ اورقونصل جنرل ٹورنٹو عبدالحمید بھی مقررہ وقت سے دوگھنٹے پہلے جنازہ گاہ پہنچے۔ جنازہ سے قبل سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے شہدا کے خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تعزیت کے پیغامات پہنچائے۔ جنازہ میں کووڈ کے باعث بھاری اجتماع پر پابندیوں کے باوجود ایس او پیز میں سینکڑوں کی تعداد میں کینیڈین، پاکستانیوں اور مقامی مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سانگھڑ پولیس کی مختلف کارروائیاں، بین الاضلاعی خام سپاری سپلائی کرنے والے گروہ کے 6 ملزمان گرفتار 2100 کلو خام سپاری کا چورا، آئس، گٹکے کی 2370 پڑیاں، 20 لیٹر شراب اور قتل کے مقدمے میں استعمال ہونے والا ٹی ٹی پستول برآمد

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) سانگھڑ پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے