Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب کی پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کی جانب سے اسپورٹس جرنلسٹس کے خلاف ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے کی مذمت

کراچی پریس کلب کی پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کی جانب سے اسپورٹس جرنلسٹس کے خلاف ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے کی مذمت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری محمد رضوان بھٹی اور دیگرعہدیداروں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان کی جانب سے نجی ٹی وی پروگرام میں پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس کے خلاف ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی پریس کلب سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وسیم خان کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے، ایک ذمہ دارانہ عہدے پر فائز ہوتے ہوئے اس قسم کے بیانات کسی بھی طور مناسب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وسیم خان صحافیوں کے خلاف ہتک آمیر الفاظ استعمال کرنے سے قبل یہ بتانا پسند کریں گے کہ ملک بھر کے کرکٹ آرگنائزر کی زبانیں کیوں چپ کروا دی گئیں؟ کلب کرکٹ کو کس طرح سے یرغمال بنا دیا گیا ہے؟ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کیوں گھر کی لونڈی بنا دیا گیا ہے؟۔ کراچی پریس کلب کے صدراور سیکرٹری نے وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وسیم خان کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے اور برطانوی شہریت رکھنے والے کی بجائے کسی پاکستانی کو ایم ڈی کے عہدے پرتعینات کیا جائے۔ انہوں نے وسیم خان سے فوری طور پر اسپورٹس جرنلسٹس سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے