کراچی (رپورٹ: کاشف احمد فاروقی) آل پاکستان مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے کراچی پریس کلب پر حامد میر کے خلاف اور پاک فوج اور جنرل ر سید پرویز مشرف کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں اے پی ایم ایل کے سینئر رہنما اور کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ آل پاکستان مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی پریس کلب میں آنے والےاپنے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔ خصوصاً اسلم مینائی، نجمہ مینائی آپا، سرمد صدیقی، ڈاکٹر سلیم حیدر، شیر بہادر خان آفریدی، تاج الدین صابری، ایاز میمن موتی والا کا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر آل پاکستان مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی اور دیگر شرکائے احتجاج کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جو ثابت قدمی سے ہم اسٹوڈنٹس کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ اس موقع پر آل پاکستان مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے اسد اللہ خان، محمد کاشف، احمد دین، اور چیئرمین محمد فیضان عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔