تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈکیتی اور دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ 4 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج، ایک ملزم کو گرفتار

ڈکیتی اور دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ 4 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج، ایک ملزم کو گرفتار

ملتان (بیورو رپورٹ) پنجاب کے شہر شجاع آباد کے علاقے موچی پورہ میں ڈکیتی اوردلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں 4 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ دلہا محمد لطیف کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں بتایا گیا ڈاکو زیورات، موبائل، نقدی، 3 لاکھ 75 ہزار کا سامان لوٹ کر فرار ہوئے جبکہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں دلہن سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتارکرلیا جائے گا۔ دوسری جانب پولیس نے 4 نامعلوم ملزمان میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور مدعی نے ملزم کی شناخت کرلی ہے، پولیس نے کہا ہے کہ گرفتارملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور دیگر 3 ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گذشتہ روز شجاع آباد کے علاقے موچی پورہ میں شادی کے گھرمیں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، جس میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور 5 تولے سونا اورسوا لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ اہل خانہ نے بیان میں بتایا تھا کہ 3 ڈاکو پولیس کی وردی میں تھے اور 2 گھنٹے تک اہل خانہ کو یرغمال بنائے رکھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے