تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ایس 70 ماتلی کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کے لئے جے یو آئی کے امیدوار مولانا گل حسن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درخواست جمع کروادی

پی ایس 70 ماتلی کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کے لئے جے یو آئی کے امیدوار مولانا گل حسن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درخواست جمع کروادی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ایس 70 ماتلی کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کے لئے جے یو آئی کے امیدوار مولانا گل حسن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درخواست جمع کروادی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے اپنے نامزد امیدوار کو کامیاب کروانے کے لئے دھاندلی کی۔ جے یو آئی کے امیدوار مولانا گل حسن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درخواست لکھ کر دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا۔ حکومتی وزراء نے نوکریاں ترقیاتی کام واٹر کورس منظور کروائے، 25 پچیس کروڑ سے زائد نقد رقم تقسیم کرکے ووٹ خریدا گیا ہے، تمام ثبوت درخواست کے ساتھ منسلک ہیں یہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کلعدم قرار دیکر دوبارہ الیکشن کرائے۔ مولانا گل حسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اگر ہماری درخواست پر سماعت نہ کی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ اب سندھ میں ووٹ کی خریداری کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے