تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پارلیمنٹ لاجز کے باہر پی ٹی آئی کے لچے لفنگوں کے پریس کانفرنس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان

پارلیمنٹ لاجز کے باہر پی ٹی آئی کے لچے لفنگوں کے پریس کانفرنس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان

سکھر (بیورو رپورٹ) جے یو آئی کے قائد سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی علامہ راشد محمود سومرو کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے باہر پی ٹی آئی کے لچے لفنگوں کے پریس کانفرنس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ سینئر رہنماؤں سے بد اخلاقی کرنے اور بدکرداریوں سے ملک نہیں چلتے ان کو پتا ہونا چاہیئے کہ جعلی حکمران آج ہے کل نہیں ہوگا، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔ صدر مملکت جب دیکھتا ہے کہ وزیر اعظم پر ممبران کا اعتماد نہیں رہا تب اسے خود سے اجلاس بلانا ہوتا ہے، یہاں اجلاس جعلی وزیر اعظم کی سمری پر بلایا گیا تھا، ہم آج کے اجلاس کو تسلیم کرتے ہیں نہ اعتماد کے ووٹ کو تسلیم کرتے ہیں۔ رات گئے تک ممبران کے دروازوں پر کن لوگوں نے چوکسی کی۔ ہمیں سب پتہ ہے کس نے ممبران سے زبردستی ووٹ لیا ہے، ڈی چوک پر غریب ملازمین نے کیا غلط کہا جو ان پر تشدد کیا گیا، اسٹیل ملز، پی آئی اے ملازموں کا کیا قصور تھا جو ان کو نوکریوں سے نکالا؟ الیکشن سے قبل سبز باغ دکھائے اب قوم دوبارہ دھوکا نہیں کھائے گی۔ اگر وزیراعظم کو جرأت ہے تو عوام سے براہ راست ووٹ لیں، لعنت ہے ایسے اس اعتماد کے ووٹ لینے والے پر۔ ہم نہیں مانتے، نامور اینکرز بتاتے ہیں کہ رات گئے تک لاجز کے دروازے ناک ہوتے رہے۔ آپ نے مساجد کو مسمار کیا۔ کس طرح ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں۔ پوری دنیا سے روابط ختم ہوچکے ہیں۔ دنیا میں ہم اکیلے رہ گئے ہیں۔ ذلت سے بچنے اور دنیا کے ساتھ رہنے کیلئے نیا مینڈیٹ لانا ہوگا، انٹرنیشنل رپورٹس کے مطابق ملک میں تین سے چار فیصد کرپشن بڑھ گئی ہے، پی ڈی ایم آج کے اجلاس کو تسلیم نہیں کرتی، ہم آج کی کاروائی کو مسترد کرتے ہیں یہ ناجائز، نالائق اور نااہل حکمران بھی ہی، اپوزیشن کے ایک دو ممبر چیک کرنے گئے ہوں گے۔ کہ کاروائی کیسے چلائی گئی، ہم واضع طور پر دوبارہ الیکشن کے موقف پر قائم ہیں۔ لانگ مارچ کے حوالے سے کل کے اجلاس میں طے کیا جائے گا۔ نیب کو ختم کرنے کے مطالبے پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم عمران خان کی کسی گفتگو کو سچ نہیں مانتے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے