نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداد الله ملک) ٹھری روڈ پر لانگڑ جی نہر پر محکمہ انہار کی زمین قابضین سے واگزار کروانے کیلئے میگا آپریشن کیا گیا، آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر اظہر لغاری، ایس ڈی او محکمہ انہار اعجاز سہتو، رینجرز آفیسر طاہر علی، ڈی ایس پی حفیط بلوچ، ایس ایچ او قربان کلوڑ، انسدادِ تجاوزات ٹیم فورس اسماعیل زرداری و دیگر آفسران نے حصہ لیا آپریشن کے دوران کئی لانگڑ جی نہر کے دونوں اطراف کلو میٹر پر قبضہ کرکے بنائے گئے گھر و دکانوں کو مسمار کردیا گیا جبکہ کچھ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ ہی قبضہ ختم کر دیا تھا دوسری جانب متاثرین مسمات نورین، مسمات زینب، محسن علی، اکرم آرائیں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے ہم یہاں مکین ہیں لاکھوں روپے مالیت سے ہم نے پلاٹ خریدے تھے اور لاکھوں روپے اس پر لگا کر گھر و دکانیں تعمیر کی گئی تھیں جنہیں آج مسمار کرکے ہمیں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے جن کالونی والوں نے یہ پلاٹ فروخت کئے انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، محکمہ انہار کے ملازمین نے بھی پہلے نہر کے دونوں اطراف تیس تیس فٹ پیمائش بتائی تھی مگر بعد میں ساٹھ فٹ پر نشان لگا دیئے گئے جو سراسر زیادتی کے مترادف ہے، اسسٹنٹ کمشنر محراب پور اظہر لغاری نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ملک بھر میں آپریشن کیا جا رہا ہے اس فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے محراب پور میں بھی دو روزہ آپریشن کیا جارہا ہے ایس ڈی او محکمہ انہار اعجاز سہتو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لانگڑ جی نہر کے درمیان سے دونوں اطراف 66 فٹ سرکاری اراضی ہے جسے قابضین سے واگزار کروایا جارہا ہے سب انجینئر محکمہ انہار کنڈیارو نے صحافی کے ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ محراب نہر کی لگ بھگ دونوں اطراف 80 فٹ کی پیمائش ہے جہاں کچھ بھی بنا ہوا اسے گرایا جائیگا عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ محراب پور نہر پر محکمہ انہار ڈویژن شہید بے نظیر آباد کے اہم آفیسر کا ہوٹل و پمپ بنا ہوا جس کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہونا تو ایسا چاہئے تھا سب سے پہلے اس نجی ہوٹل کو گرایا جاتا تاکہ آپریشن متوازی محسوس ہوتا جبکہ یہاں صرف غریبوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے انکی دکانیں و مکان گرائے گئے ہیں۔