تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب نے مشتاق سرکی کی ممبر شپ معطل کرنے کا فیصلہ

کراچی پریس کلب نے مشتاق سرکی کی ممبر شپ معطل کرنے کا فیصلہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب نے مشتاق سرکی کی ممبر شپ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کو جیو نیوز کے خلاف مظاہرے میں مشتاق سرکی پیش پیش تھے اور اسی مظاہرے میں شامل مظاہرین نے نہ صرف جیو اور جنگ کے دفتر پر حملہ کیا بلکہ ملازمین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مشتاق سرکی کی ممبر شپ معطل کر کے ان کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پریس کلب کی مجلس عاملہ کا کہنا ہے کہ صحافی ہمیشہ غیرجانبدار ہوتا ہے اور اپنے قلم کے ذریعے اشوز پر بات کرتا ہے۔ کسی بھی صحافی کی جانب سے مظاہرے کے نام پر میڈیا کے ادارے میں توڑ پھوڑ جیسے اقدامات نا قابل برداشت ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے