اسلام آباد (مانیٹرینگ ڈیسک) پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لئے خوشخبری ، حکام نے مختلف کیٹیگریز کے پاسپورٹ کی فیس میں 5 فیصد کمی کرنے کا اعلان کردیا۔ پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق ملک سمیت بیرون ملک پاسپورٹ دفاتر میں بھی ہوگا۔ پانچ سال والے ارجنٹ 100صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 12 ہزار روپے اور نارمل فیس 6 ہزار روپے ہوگی۔ 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 9 ہزار روپے جبکہ نارمل فیس 5 ہزار500 ہزار روپے کردی گئی۔ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 5 ہزار اور نارمل فیس 3 ہزار روپے ہے۔