تازہ ترین
Home / اہم خبریں / معروف ماڈل اور اداکارہ ہانیہ عامر پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر مقرر

معروف ماڈل اور اداکارہ ہانیہ عامر پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر مقرر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) معروف ماڈل اور اداکارہ ہانیہ عامر پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر مقرر، پی ایس ایل 6 کے لیے ہانیہ عامر پشاور زلمی کی ایمبیسڈر مقرر، معروف ماڈل اور اداکار علی رحمان خان بھی زلمی فیملی کا حصہ ہوں گے، میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے سے پی ایس ایل کی نمبر ون فرنچائز پشاور زلمی نے معروف ماڈل اور اداکارہ ہانیہ عامر کو ایمبیسڈر مقرر کردیا۔ ہانیہ عامر پی ایس ایل فائیو میں بھی پشاور زلمی کی ایمبیسڈر تھیں اور زلمی اینتھم میں بھی جلوہ گر ہوئی تھی۔ معروف ماڈل اور اداکار علی رحمان خان بھی پی ایس ایل سکس میں زلمی فیملی کا حصہ ہوں گے۔ ہانیہ عامر اور علی رحمان خان پی ایس ایل سکس کے لیے پشاور زلمی کے آفیشل اینتھم میں ایکشن ہیں۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ہانیہ عامر اور علی رحمان خان کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے