کراچی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ کے موقع پر لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا پاکستان میں انعقاد تاریخی ہوگا۔ ایسے وقت میں جب بھارت آئی پی ایل اپنے ملک میں نہیں کرا سکا، پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے پورے سیزن کا پاکستان میں انعقاد پوری دنیا کو ایک مثبت پیغام ہے اور ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سے پی ایس ایل چھ کے ڈرافٹ اور پورے سیزن کے پاکستان میں انعقاد کا اعلان شائقین کرکٹ کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز میں کراؤڈ کا آنا بھی ممکن ہو سکے جاوید آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹر آپریشنز محمد اکرم اور وہاب ریاض کو مبارکباد دیتے ہیں جنہوں نے پی ایس ایل کے لئے لیے ایک مضبوط اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔