تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیر نگرانی ورلڈ آرچری آن لائن سیریز اسٹیج 4 کے مقابلے کراچی میں منعقد ہوئے

پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیر نگرانی ورلڈ آرچری آن لائن سیریز اسٹیج 4 کے مقابلے کراچی میں منعقد ہوئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیر نگرانی اور سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے تحت ورلڈ آرچری آن لائن سیریز اسٹیج فور کے مقابلے کراچی یونیورسٹی کے جمنازیم ہال میں منعقد ہوئے جس میں سندھ آرچری ایسوسی ایشن سے رجسٹرڈ ماہر اور مشاق پچاس سے زائد تیر اندازوں نےشرکت کی، جبکہ اس موقع پر سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منصور شہزاد کا کہنا تھا کہ ورلڈ آرچری فیڈریشن ان مقابلوں کو منعقد کروا رہی ہے جس کی آن لائن اسکورنگ بھی ورلڈ آرچری فیڈریشن کر رہی ہے، اس موقع پر کھلاڑی بھی کافی خوش دکھائی دیے ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ایونٹ سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، اس آن لائن مقابلوں میں پاکستان سمیت ڈیڑھ سو سے زائد ممالک کے پانچ ہزار سے زائد مرد اور خواتین تیر انداز کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے