تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بیس فروری سے شروع ہونے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا، عاطف اسلم ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو کریں گے

بیس فروری سے شروع ہونے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا، عاطف اسلم ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو کریں گے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بیس فروری سے شروع ہونے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا، جہاں معروف اور نامور ستارے پرفارم کریں گے۔ ان ستاروں میں عاطف اسلم، حمیمہ ملک، عمران خان ، نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز شامل ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔ تقریب کا کچھ حصہ ترکی میں خصوصی طور پر بنائے گئے ایک اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ ایونٹ کے ابتدائی چار ایڈیشنز کی افتتاحی تقاریب دبئی میں منعقد ہوئی تھیں جبکہ پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔ اس ریکارڈڈ تقریب کی میزبانی بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کرے گا۔ روایت کے مطابق افتتاحی تقریب کے فوری بعد لیگ کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول اس میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد کا کہنا ہے کہ اس سال ایونٹ کی افتتاحی تقریب بہت پرجوش ہوگی کیونکہ اس مرتبہ پاکستانی فینز کو تقریب دکھانے کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح افتتاحی تقریب کے اختتام پر ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے