Home / اہم خبریں / کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں دھاگا بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 3 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں دھاگا بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 3 افراد جاں بحق

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں دھاگا بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ دھاگا بنانے والی فیکٹری کی تیسری منزل پر لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چیف فائر آفیسر مبین احمد کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگی آگ پر سنارکل اور فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں کی مدد سے قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں کوئی ایمرجنسی راستہ نہیں ہے، فیکٹری کی کھڑکیوں کو لوہے کی سلاخیں لگا کر بند کیا گیا ہے۔ چیف فائر آفیسر مبین احمد کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں پھنسے افراد کی تلاش کا کام مکمل ہوچکا ہے، آگ سے متاثرہ عمارت کی تیسری منزل سے 3 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن کی شناخت علی شیر، محمد کاظم اور فیاض کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ فیکٹری میں آگ بجھاتے ہوئے ایک فائر فائٹر سر پر چوٹ لگنے سے معمولی زخمی بھی ہوا، زخمی فائر فائٹر کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے