Home / اسلام آباد / سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے کیلئے سراپا احتجاج، پولیس نے مزید 20 کے قریب سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا

سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے کیلئے سراپا احتجاج، پولیس نے مزید 20 کے قریب سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اسلام آباد میں سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کرتے ہوئے آج ڈی چوک میں بڑے دھرنے کا اعلان کر دیا۔ پولیس نے مزید 20 کے قریب سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے سرکاری ملازمین کا دھرنا ناکام بنانے کیلئے پکڑ دھکڑ شروع کر دی۔ واٹر کینن، اے پی سی اور پولیس کی بھاری نفری ڈی چوک اور سیکرٹریٹ پہنچا دی گئی۔ پولیس نے دھرنے کے 7 قائدین کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد میں چیف آرگنائزر آل پاکستان ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ بھی شامل ہیں۔ سرکاری ملازمین کو سیکرٹریٹ کے گیٹ کے سامنے سے گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل پولیس نے رات گئے سرکاری ملازمین کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد مزدور رہنماؤں کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ سی ڈی اے لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری امان اللہ، چیٸرمین اظہار عباسی، سی ڈی اے لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری کو گزشتہ رات سرکاری گھر سے حراست میں لیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہل پارک پر تعمیراتی کام روک دیا گیا، میئر کراچی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہل پارک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے