تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار کیے گئے دہشتگردوں کا ہدف سندھ اسمبلی تھا۔ صوبائی وزیر اطلاعاتس سندھ ناصر حسین شاہ

شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار کیے گئے دہشتگردوں کا ہدف سندھ اسمبلی تھا۔ صوبائی وزیر اطلاعاتس سندھ ناصر حسین شاہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے انکشاف کیا ہےکہ شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار کیے گئے دہشتگردوں کا ہدف سندھ اسمبلی تھا۔ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ سندھ اسمبلی کے گیٹ پر رکشے سے ایک دہشتگرد نے خود کش دھماکا کرنا تھا لیکن اسمبلی کا سیشن نہ ہونےکی وجہ سےحملہ نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کے موبائل فون سے سندھ اسمبلی کی ویڈیو ملی ہے، دہشت گردوں کا افغانستان کے صوبے قندھار سے براہ راست رابطہ تھا اور گرفتار 3 دہشتگردوں کا تعلق قندھار جب کہ ایک کا ننگرہار سے ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور 5 کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے بتایا کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک عمارت میں دہشتگرد موجود تھے، خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے