Home / اہم خبریں / بھارت سے سفارتی زبان میں بات کی، اس کا رویہ افسوسناک ہے- وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

بھارت سے سفارتی زبان میں بات کی، اس کا رویہ افسوسناک ہے- وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

واشنگٹن (نوپ نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سے سفارتی زبان میں بات کی، اس کا رویہ افسوسناک ہے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ سے تعلقات میں بہتری کے لیے ملاقات کرنا چاہتے تھے، آمادگی کے بعد ملاقات منسوخی سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ سعودی عرب فائدے مند رہا، ہم پیسے مانگنے نہیں گئے تھے، سعودی ولی عہد سے نیویارک میں سائیڈ لائن ملاقات ہوگی، ایران کے وزیر خارجہ سے تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ قبل ازیں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیوں کا محور عوام کی فلاح و بہبود ہے، معیشت کے ساتھ روزگار کے مواقع کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ وزیرخارجہ کے بقول عمران خان کی خواہش ہے کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے زیادہ رابطہ رکھا جائے، بیرون ملک پاکستانی ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بحیثیت قوم بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی امیدیں وابستہ ہیں۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن ہمارے مفاد میں ہے، افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے