لاہور (اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کی تفصیلات جاری پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کا آخری ایونٹ پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ 13 سے 23 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے لیے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز 6 فروری سے راولپنڈی میں اکٹھے ہوں گے، جہاں وہ 7 سے 12 فروری تک ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ کریں گے۔ پینتالیس اوورز پر مشتمل ایونٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کی دو بہترین ٹیمیں 23 فروری کو فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ساڑھے تین لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ کو اڑھائی لاکھ روپے بطور انعام دیا جائے گا۔ پی سی بی کے تیار کردہ کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت ٹورنامنٹ میں شرکت سے قبل تمام کھلاڑیوں کے دو کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوں گے۔ پہلا ٹیسٹ ان کے گھروں میں اور دوسرا ہوٹل پہنچنے پر کیا جائے گا۔ ان دونوں ٹیسٹوں کے نتائج منفی آنے کی صورت میں انہیں ٹریننگ کی اجازت دی جائے گی۔ اس 16 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں صرف ان کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت دی گئی ہے کہ جو یکم ستمبر 2004 یا اس کے بعد پیدا ہوئے۔ ایونٹ کے لیے تمام ٹیموں کے اسکواڈز کو اوپن ٹرائلز کے بعد حتمی شکل دی گئی۔ ان اسکواڈز کے لیے ملک بھر کے 18 مختلف مقامات پر اوپن ٹرائلز لیے گئے۔ شیڈول: 13 فروری بلوچستان بمقابلہ سندھ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، سنٹرل پنجاب بمقابلہ سدرن پنجاب، ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ؛ ناردرن بمقابلہ خیبر پختونخوا، راول کرکٹ گراؤنڈ 15 فروری بلوچستان بمقابلہ سدرن پنجاب، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، خیبر پختونخوا بمقابلہ سندھ، ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ؛ ناردرن بمقابلہ سنٹرل پنجاب، راول کرکٹ گراؤنڈ 17 فروری بلوچستان بمقابلہ ناردرن، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، سندھ بمقابلہ سدرن پنجاب، ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ خیبر پختونخوا بمقابلہ سنٹرل پنجاب، راول کرکٹ گراؤنڈ 19 فروری بلوچستان بمقابلہ سنٹرل پنجاب، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، ناردرن بمقابلہ سندھ ، ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ؛ خیبر پختونخوا بمقابلہ سدرن پنجاب، راول کرکٹ گراؤنڈ 21 فروری بلوچستان بمقابلہ خیبر پختونخوا، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، سنٹرل پنجاب بمقابلہ سندھ، ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ؛ ناردرن بمقابلہ سدرن پنجاب ، راول کرکٹ گراؤنڈ 23 فروری فائنل (ٹاپ دو ٹیمیں) پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلا جاۓ گا۔
![]()