Home / اہم خبریں / کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز فواد عالم کے شاندار 109 رنز کی بدولت پاکستان نے 308 رنز بنا لئے

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز فواد عالم کے شاندار 109 رنز کی بدولت پاکستان نے 308 رنز بنا لئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جنوبی افریقا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز فواد عالم کی سنچری کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 33 رنز چار کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ کیا تو اظہر علی اور فواد عالم 5، 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے پاکستان کے دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 121 رنز پر پہنچایا تو اظہر علی 51 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان بھی 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تاہم فواد عالم نے اپنی پیش قدمی جاری رکھی۔ فواد عالم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی تاہم وہ 109 رنز بناکر اوٹ ہوگئے۔ فہیم اشرف نے بھی ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا وہ 64 رنز بناکر پویلین لوٹے کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنالیے تھے پاکستان کو اب جنوبی افریقا پر 88 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔ وکٹ پر حسن علی 11 اور نعمان علی 6 رنز کے ساتھ موجود ہیں دونوں کھلاڑی تیسرے روز دوبارہ اننگز شروع کریں گے پہلے روز جنوبی افریقا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 220 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو اس کے 4 کھلاڑی صرف 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے