Home / اہم خبریں / اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم و چیف میونسپل آفیسر کا مون سون کی بارشوں کی آمد سے قبل سیوریج لائنوں اور بڑے نالوں کی صفائی و ستھرائی کے کاموں کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم و چیف میونسپل آفیسر کا مون سون کی بارشوں کی آمد سے قبل سیوریج لائنوں اور بڑے نالوں کی صفائی و ستھرائی کے کاموں کا جائزہ

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم اعجاز جتوئی اور چیف میونسپل آفیسر ٹنڈو آدم محمد ابراہیم عمرانی نے مون سون کی بارشوں کی آمد سے قبل سیوریج لائنوں اور بڑے نالوں کی صفائی و ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا اور میونسپل چیف آفیسر نے سینیٹری ملازمین کی حاضری چیک کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم اعجاز جتوئی اور چیف میونسپل آفیسر ٹنڈو آدم محمد ابراہیم عمرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ اور ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی ہدایت پر ٹنڈو آدم کے تمام مین بڑے نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی و ستھرائی کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ مون سون کی بارشوں کے موقع کسی قسم کی پریشانی سے بچا جاسکے انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ گندگی اور کچرا نالوں میں پھینکنے سے گریز کریں اور مقررہ پوائنٹ پر ہی کچرا ڈالیں تاکہ اسے ہماری ٹیمیں بروقت اٹھا لیں، جبکہ انتظامیہ نے ٹنڈو آدم میں انکروچمینٹ کی صورت حال تشویش کا اظہار کیا اور سینیٹری عملے فوری طور انکروچمینٹ کے خاتمے کی ہدایت کی انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی وہ اپنا سامان اپنی دکانوں میں رکھ کر کاروبار کریں سڑک پر سامان رکھنے سے گریز کریں تاکہ بازاروں اور سڑکوں عوام کو آمدورفت میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کارکنان صفوں میں اتحاد و یکجہتی قائم رکھتے ہوئے تنظیمی کام کو تیز کردیں۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری
https://www.nopnewstv.com/solidarity-among-the-workers/

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے