کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان، سیکریٹری اصغر عظیم، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، نائب صدور محمود ریاض، منصور علی بیگ، سیکریٹری فنانس ارشاد علی، جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ اور اخبار وطن کے بانی معروف اردو کمنٹیٹر منیر حسین (مرحوم) کی شریک حیات اور سینئر اسپورٹس فوٹو جرنلسٹ اقبال منیر اور اختر منیر کی والدہ "محترمہ طلعت پروین” کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے، سجاس کی مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اللہ پاک مرحومہ کی معغفرت فرمائے اور اقبال منیر، اختر منیر سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، مرحومہ کی نماز جنازہ منگل کو بیت السلام مسجد ڈیفنس فیز فور میں بعد نماز عصر ادا کی گئی بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں ان کے قریبی رشتہ داروں، اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی، دریں اثناء میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اور (اے آئی پی ایس) ایسوسی ایشن انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس (ایشیاء) کے سیکریٹری امجد عزیز ملک، سیکریٹری پی ایس ڈبلیو ایف زاہد فاروق ملک سمیت فیڈریشن کی مجلس عاملہ نے بھی اقبال منیر اور اختر منیر سے اظہار تعزیت کی ہے اور مرحومہ کے لئے معغفرت کی دعا کی ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پٹرولیم مصنوعات میں کم از کم 30 سے 40 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔ اقبال ہاشمی چیف آرگنائزر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی
https://www.nopnewstv.com/petroleum-products-should-be/