Home / اہم خبریں / معروف عالم دین مفتی محمد نعیم، علامہ طالب جوہری، قائد اعظم کے نواسے اسلم جناح، ماہر تعلیم نسیم صدیقی و سینئر صحافی عمران لاری کی وفات پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا اظہار تعزیت

معروف عالم دین مفتی محمد نعیم، علامہ طالب جوہری، قائد اعظم کے نواسے اسلم جناح، ماہر تعلیم نسیم صدیقی و سینئر صحافی عمران لاری کی وفات پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا اظہار تعزیت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملک کے معروف عالم دین، شیخ الحدیث اور الجامعة البنوریة العالمیہ، سائٹ کے رئیس مفتی محمد نعیم، معروف شیعہ عالم علامہ طالب جوہری، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے محمد اسلم جناح، سینئر صحافی عمران لاری اور جماعت اسلامی کراچی کے رہنما اور ماہر تعلیم نسیم صدیقی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمد نعیم کی وفات پاکستان کے عوام کا ہی نہیں امت مسلمہ کا عظیم نقصان ہے۔ وہ دینی خدمات کے ساتھ ملی یکجہتی کیلئے بھی ہمیشہ سرگرم عمل رہے۔ ان دینی و سماجی رہنماﺅں کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء آسانی سے پر نہیں ہو سکے گا۔ علامہ طالب جوہری کی اتحاد بین المسلمین کے داعی کی حیثیت سے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ماہر تعلیم نسیم صدیقی اور سینئر صحافی عمران لاری کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ کی فیملی دعا گو ہے کہ اللہ تعالی تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کی دین اور انسانیت کیلئے خدمات کو قبول فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پی آئی اے حادثہ کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ ائر لائن کی افسر شاہی کی چالاکی پر مبنی ہے۔ خلیل احمد تھند وائس چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی
https://www.nopnewstv.com/the-interim-investigation-report/

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی سی سینٹرل جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ڈی سی سینٹرل جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے