کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کراچی، گھوٹکی، لاڑکانہ میں رینجرز پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا سندھ میں ایک بار پھر امن و امان خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے تینوں واقعات دہشتگردی کے ہیں۔ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے دفتر پر دستی حملہ کھلی دہشتگردی ہے۔ ایک سازش کے تحت دوبارہ کراچی کا امن تباہ کیا جارہا ہے۔ بڑی قربانیاں دینے کے بعد کراچی کا امن بحال ہوا ہے۔ کسی کو بھی کراچی کا امن برباد کے اجازت نہیں دیں گے۔ سندھ حکومت احساس کیش ایمرجنسی سینٹروں پر سیکیورٹی اور انتظات فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ واقعے میں جانبحق ہونے والے شخص کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ واقعے میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ آئی جی سندھ احساس کیش ایمرجنسی سینٹروں پر مکمل سیکیورٹی فراہم کریں۔ تینوں واقعات کی مکمل واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے اور ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ملٹی نیشنل کمپنیوں کو من مانیوں سے روکنے کے لئے مکمل قانون سازی کی جائے۔ چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی الطاف شکور
https://www.nopnewstv.com/full-legislation-should-be-enacted/