میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ ضلعے کے خارجی راستوں پر عملہ مقررکرکے گندم لے جانے والے ٹرک، ٹریکٹر اور دیگر گاڑیوں کو پولیس کی مدد سے روکا جائے رقم ادا کرکے گندم سرکاری گوداموں میں رکھی جائے اور کہا کہ جن گوداموں میں غیر قانونی طور پر گندم ذخیرہ کی گئی ہے ان گوداموں کو اسسٹنٹ کمشنروں کی مدد سے سیل کیا جائے یہ ہدایت انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر ضلعے میں گندم کا ہدف پوراکرنے کے حوالے سے دربار ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ملنے والا ہدف پورا ہونے تک گندم باہر لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک علی بخش مہر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عبدالمجید بھنبھرو کو ہدایت کی کہ تعلقہ انچارجوں کو ہدف پوراکرنے کا پابند بنایا جائے غفلت کرنے والے عملے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کاشتکاروں اور بیوپاریوں سے رابطہ کرکے گندم سرکاری نرخ پر خرید کرکے ہدف پورا کیا جائے، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ضلع میرپورخاص کیلئے گندم کی 4 لاکھ بوریاں خریدنے کا ہدف مقرر ہے جس میں سے 2 لاکھ 70 ہزار بوریاں خریدی گئی ہیں جبکہ 1 لاکھ 30 ہزار بوریاں کاشتکاروں اور بیوپاریوں سے خرید کر ہدف پورا کرلیا جائے گا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 1 سلامت میمن، رینجرز اہلکار،اسسٹنٹ کمشنروں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: حیدررآباد کے علاقے پریٹ آباد میں 12 گھنٹے سے بجلی بند، علاقہ مکین پریشان حیسکو چیف سے نوٹس لینے کی اپیل
https://www.nopnewstv.com/12-hour-power-outage-in-preetabad/