Home / اہم خبریں / نوشہرہ رسالپور کلپانی نہر سے ملنے والی لاش کے قتل کا معمہ حل۔ ملزم گرفتار۔ قرض واپس مانگنے پر قتل کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری

نوشہرہ رسالپور کلپانی نہر سے ملنے والی لاش کے قتل کا معمہ حل۔ ملزم گرفتار۔ قرض واپس مانگنے پر قتل کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری

نوشہرہ (رپورٹ: بیورو چیف اصغر شاہ) نوشہرہ رسالپور کلپانی نہر سے ملنے والی لاش کے قتل کا معمہ حل۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 1 مئی 2020 کو فضل اکبر ساکن رشکئی نے اپنے والد کلیم اکبر کے گمشدگی کی رپورٹ رسالپور پولیس کو درج کرائی۔ کہ اُس کا والد 30 اپریل کو گھر سے نکلا تھا لیکن تاحال واپس نہیں آیا۔ پولیس نے اُس کی تلاش شروع کی۔ اگلے دن پولیس کو اطلاع ملی کہ کلیم اکبر کی لاش کلپانی نہر بارہ بانڈہ رسالپور سے ملی۔ جس کو پھانسی دے کر قتل کیا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار نے اے ایس پی کینٹ بلال احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او رسالپور ارشد خان، ایس آئی نیک زمان خان اور انور خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور اصل حقائق معلوم کرنے کا ٹاسک حوالے کیا۔ پولیس ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے تکنیکی بنیادوں پر باریک بینی سے تفتیش جاری رکھتے ہوئے دن رات محنت کرکے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ ملزم زاہد گل ولد عبید گل ساکن رشکئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقتول کا ملزم پر 30 لاکھ کا قرض تھا۔ مقتول قرض لینے گیا تھا جس پر اُسے قتل کیا گیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: جن گوداموں میں غیر قانونی طور پر گندم ذخیرہ کی گئی ہے ان گوداموں کو اسسٹنٹ کمشنروں کی مدد سے سیل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن
https://www.nopnewstv.com/warehouses-where-wheat-has-been/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے