Home / اہم خبریں / چترال میں 8 اور مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 27 ہوگئی

چترال میں 8 اور مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 27 ہوگئی

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) چترال میں مزید آٹھ مریضوں کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا جس سے چترال میں کورونا وائرس کے مریضوں کا تعداد 27 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے ترجمان پبلک ہیلتھ کو آرڈینیٹر ڈاکٹر نثار اللہ کے مطابق مسماۃ مریم مراد عمر 17 سال، آصف احمد عمر 26 سال، مسماۃ حناء عمر 23 سال، مسماۃ بی بی فاطمہ عمر 36 سال، سلطان مراد عمر 68 سال، عبد الوہاب عمر 51 سال، مسماۃ ام لیلیٰ عمر 12 سال، مسماۃ بی بی نان عمر 70 سال، اعجاز الحق عمر 38 سال کے ٹیسٹ پازیٹیو آگیا جن میں کورونا وائرس کی مرض کی تصدیق ہوگئی۔ ان سب کو ہسپتال کے آئیسولیشن یونٹ منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر نثار اللہ کے مطابق ان 8 مریضوں کے ٹیسٹ آنے سے چترال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی جو ایک خطرے کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ ان مریضوں کا تعلق کوشت، سین لشٹ، کوغذی، ذرگراندہ چترال ٹاؤن سے ہیں یہ سب لوگ پاکستان کے محتلف شہروں سے چترال آئے تھے جن کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور کل ان کا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر ان کو آئیسولیشن یونٹ منتقل کیا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سندھ آرم ریسلنگ کا سید نصر اقبال کی "ساس”اور امتیاز علی نارانجا کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
https://www.nopnewstv.com/sindh-arm-wrestl…sses-condolences/

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے