Home / اہم خبریں / میرپورخاص پولیس کا مختلف تھانہ جات کی حدود میں شراب و گٹکا فروش، ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری

میرپورخاص پولیس کا مختلف تھانہ جات کی حدود میں شراب و گٹکا فروش، ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی ہدایات و احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں شراب و گٹکا فروش، ایجنٹ مافیہ، ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری، ایس ایچ او جھڈو کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد سلور موری اور نزد ماروی شادی ہال شراب کی بھٹی و گٹکا فروش عناصر کے خلاف کامیاب چھاپہ مار کاروائیاں، گٹکا فروش ملزم بنام دلاور قائمخانی گرفتار، جبکہ شراب فروش ملزمان بنام چندیو کولہی، وینجھو کولہی، ہیرو کولہی اور کانجھی کولہی فرار ہونے میں کامیاب، ملزمان کے قبضے سے 30 پیکٹ انڈین ساختہ سفینا گٹکا اور 1110 لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات جھڈو تھانے میں درج، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری، تاہم مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ ایس ایچ او ڈگری کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد یونین کونسل کنگیرو آفس ایجنٹ مافیا کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزم بنام عرس شیدی گرفتار، ملزم مستحق اور غریب افراد کو احساس پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقم میں سے غیر قانونی کٹوتی کررہا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ ڈگری تھانے میں درج ۔ ایس ایچ او تعلقہ کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد لیبر کالونی، نور شاہ فلور مل، لغاری پمپ، بیر موری، سمن گوٹھ اور نزد ربی پمپ ڈبل سواری ، شاہراہ عام پر بے احتیاطی سے موٹر سائیکل چلانا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں، ملزمان بنام شگھن، اجیت کمار، دلاور، شفیق، محمد رمضان، اکبر، کھیرو بھیل، شفیع محمد، محمد دین، مشتاق احمد، جئپال اور محمد حسیب موٹر سائیکلز سمیت گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمات تعلقہ تھانے میں درج، ایس ایچ او ٹاؤن کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد مارکیٹ چوک ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزمان بنام محمد عثمان اور محمد اشرف گرفتار، ملزمان کے خلاف ٹاؤن تھانے میں درج۔ ایس ایچ او جھڈو کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد نبیسر موڑ اور نزد پران موری ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں، ملزمان بنام دودو، علی بخش، صالح اور غلام شاہ گرفتار، ملزمان کے خلاف جھڈو تھانے میں درج۔ ایس ایچ او مہران کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد نوابشاہ ریلوے پھاٹک ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزمان بنام محمد شہروز، محمد احسن موٹر سائیکل سمیت گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمہ مہران تھانے میں درج۔ ایس ایچ او غریب آباد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد غریب آباد پھاٹک اور کھپرو ناکہ ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں، ملزمان بنام محمد راشد، محمد اعظم، محمد ابراہیم اور معشوق موٹر سائیکلز سمیت گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمات غریب آباد تھانے میں درج۔ ایس ایچ او میرواہ کی متعلقہ تھانے کی حدود مین روڈ میرواہ موڑ اور نزد نیشنل بینک چوک ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں، ملزمان بنام مہران علی، مظفر، کرمن میگھواڑ اور اجیو بھیل موٹر سائیکلز سمیت گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمات میرواہ گورچانی تھانے میں درج۔ ایس ایچ او اولڈ میرپور کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد سبحان ٹاؤن اور سانگھڑ مین روڈ پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں، ملزمان بنام ضیاءالحق راجپوت اور ذوالفقار علی گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمات اولڈ میرپور تھانے میں درج۔ ایس ایچ او کوٹ غلام محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں، ملزمان بنام دیارام ، چیتن، دلیپ، کنبھو، علی غلام اور غلام شبیر گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمات کوٹ غلام محمد تھانے میں درج۔


یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص ذوالفقار لاڑک کی کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں (نیوز آف پاکستان) نوپ نیوز سے خصوصی بات چیت
https://www.nopnewstv.com/digp-mirpurkhas-…ks-with-nop-news/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے