میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص ذوالفقار لاڑک نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں نیوز آف پاکستان (نوپ نیوز) سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ میرپورخاص ڈویژن میں کورونا وائرس کی صورتحال ضابطہ کے اندر ہے۔ پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کی طرف سے انتظامات تسلی بخش ہیں تاہم عوام، تاجران اور علماۓ کرام کے تعاون کے بغیر وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات سے مقابلہ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ لہذا تمام افراد سے اپیل ہے کہ وہ سندھ گورنمنٹ کی پالیسی اور سماجی رابطوں کو محدود کرنے کی ہدایت پر عمل درآمد میں تعاون کریں۔ مزید انہوں نے کہا کہ مستحق لوگوں کے لئے امدادی رقوم کی فراہمی اور راشن کی تقسیم کا عمل نہایت پُر امن اور تسلی بخش ہے اور بہترین انتظامات کرنے پر میرپورخاص رینج کے ایس ایس پیز صاحبان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ڈی آئی جی میرپورخاص کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاوۤن پر عمل درآمد کے لئے میرپورخاص رینج میں 2700 نفری تعینات کی گئی ہے اور ڈبل سواری پر پابندی کے میرپورخاص ڈویژن میں ٹوٹل 88 کیسز ہو چکے ہیں اگرچہ لاک ڈاوۤن کے دوران جرائم اور سماجی برائیوں میں کمی آئی ہے تاہم منشیات اور گٹکے کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے ترجیحی بنیاد پر عمل کیا جائے گا۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: میرپورخاص میں معزور شخص کو ٹکر مارکر فرار ہونے والا کار ڈرائیور چند قدم آگے حادثہ کا شکار لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا
https://www.nopnewstv.com/a-car-driver-who…ped-by-hitting-a/