میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں محمود آباد پولیس کی بڑی کاروائی مضر صحت چھالیہ سے بھری گاڑی پکڑی گئی، ملزمان گرفتار ، مضر صحت چھالیہ برآمد، مقدمہ درج۔ ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او محمودآباد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد میرپورخاص شوگر مل دوران اسنیپ چیکنگ کامیاب کاروائی، مضر صحت چھالیہ سے بھری گاڑی کرولا ایکس ایل آئی اے ای کے-901 پکڑی گئی، ملزمان بنام محمد یونس اور سمیر ملک گرفتار، ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کی مضر صحت چھالیہ کے 2232 پیکٹ برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ محمود آباد تھانے میں درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: علماء ایکشن کمیٹی میرپورخاص نے ڈسٹرکٹ میرپورخاص انتظامیہ، میرپورخاص پولیس، پاک رینجرز اور پاک فوج کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
https://www.nopnewstv.com/ullama-action-committee-mirpurkhas/