تازہ ترین
Home / اہم خبریں / علماء ایکشن کمیٹی میرپورخاص نے ڈسٹرکٹ میرپورخاص انتظامیہ، میرپورخاص پولیس، پاک رینجرز اور پاک فوج کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

علماء ایکشن کمیٹی میرپورخاص نے ڈسٹرکٹ میرپورخاص انتظامیہ، میرپورخاص پولیس، پاک رینجرز اور پاک فوج کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) علماء ایکشن کمیٹی میرپورخاص نے ڈسٹرکٹ میرپورخاص انتظامیہ، میرپورخاص پولیس، پاک رینجرز اور پاک فوج کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والے حکمت عملی کے تحت ابھی تک میرپورخاص میں کوئی بھی کورونا کا کیس سامنے نہیں آیا جو ایک خوش آئند بات ہیں۔ علماء ایکشن کمیٹی نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے چند گذارشات رکھی ہیں 

” میرپورخاص شہر کے تمام خارجی و داخلی راستوں کے مکمل حفاظتی انتظامات کیے جائیں جن میں شہر میں آنے والوں کی مکمل سکریننگ کر کے شہر میں داخلہ کیا جاۓ۔”

"پہلے مرحلے میں تمام مساجد کو علماء کرام کی جانب سے جو ہدایات دی گئی تھی کہ 50 سال سے بڑی عمر کے لوگ مسجد نہ آئیں بچے نہ آئیں وضو گھر سے کر کے آئیں، سنتیں گھر میں پڑھیں اور جنہیں کوئی بیماری لاحق ہے وہ مسجد نہ آئیں ان احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوۓ تمام مساجد کو کھولا جاۓ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ رجوع الی اللہ‎ کرسکے۔”

"میرپورخاص کی تمام مساجد میں اور شہر کے تمام تجارتی مراکز میں اینٹی کورونا واک تھرو گیٹ نصب کرنے کا پابند کیا جاۓ۔”

"دوسرے مرحلے میں شہر کی تجارتی مراکز کو کھولنے کی اجازت دی جاۓ تمام احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے۔”

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: آیون کی خوبصورت وادی سالار ہاؤس میں رنگ برنگ پھولوں نے جنگل میں منگل کا سماں پیدا کردیا۔ ان خوبصورت پھولوں کو دیکھنے کیلئے دور دراز سے لوگ یہاں کا رخ کرتے ہیں
https://www.nopnewstv.com/colorful-flowers-bloom-on/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے