تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حکومت سندھ کی جانب سے پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر کا قیام، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سیکرٹری روشن شیخ کے ہمراہ دورہ

حکومت سندھ کی جانب سے پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر کا قیام، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سیکرٹری روشن شیخ کے ہمراہ دورہ

 

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی وزیر بلدیات، اطلاعات و جنگلات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے صوبے کا پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر کراچی کے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں قائم کردیا گیا ہے، جس کے باعث کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر متعلقین کی حفاظت کو بھی ممکن بنایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری بلدیات روشن شیخ اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے ہمراہ سینٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔ سیکرٹری بلدیات روشن شیخ نے اس موقع پر وزیر بلدیات کو کورونا ٹیسٹ سینٹر کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیو تھرو کورونا وائرل ڈائیگنوسٹک سینٹر پورے ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا سینٹر ہے جہاں پر گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ٹیسٹ لیا جائے گا، جبکہ ٹیسٹ کے لئے اپائنمنٹ (وقت) ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے آفس کی ہیلپ لائن پر فون کرکے لیا جاسکتا ہے۔ ٹیسٹ کے لئے تین اسٹیپ ہوں گے۔ جبکہ ہیلپ لائن ٹیسٹ کے لئے وقت اور کوڈ فراہم کرے گی۔ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کے لئے آنے والوں کی سہولیات کی خاطر خصوصی ایکسرے مشین بھی لگائی گئی ہے تاکہ ون ونڈو آپریشن کے تحت وقت لیکر آنے والوں کو مزید آسانی فراہم کی جاسکے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کے پہلے ڈرائیو تھرو کورونا وائرل ڈائیگنوسٹک سینٹر کا قیام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کے متحرک ترین وزیر اعلی سندھ جن کی کورونا کی روک تھام کے حوالے سے عالمی سطح پر کاوشوں کو نہ صرف مانا گیا ہے بلکہ تعریف بھی کی گئی ہے۔ حکومت کو اس وقت دیہاڑی دار طبقے اور مستحقین کے گھروں تک راشن کی فراہمی کے چیلنج کا سامنا ہے، تاہم اداروں کے تعاون سے ہم اس چیلنج کا بھی مقابلہ کرلینگے اور گھر گھر راشن پہنچا کر ہی دم لیں گے۔ کورونا کے خلاف جنگ اور دیہاڑی دار طبقے کے گھروں تک راشن کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: جماعت اسلامی میرپورخاص کے شعبہ الخدمت نے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل، پولیس، سیکورٹی اداروں اور میڈیا کوریج کرنے والے صحافیوں کو فوڈ بسکٹ پیکٹ تقسیم کیے
https://www.nopnewstv.com/jamaat-e-islami-tribute-to-leading/

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہوم سیریز کا اعلان

لاہور، ( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے