Home / اہم خبریں / ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری

ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی ہدایات و احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ انچارج سی آئی اے اور ایس ایچ او ٹاؤن کی متعلقہ تھانے کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزمان بنام قمبر علی اور محمد مرتضی گرفتار، ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد، ملزمان ٹاؤن تھانے کے سرقہ کے مقدمہ میں ٹاؤن پولیس کو مطلوب تھے۔ "دفعہ 144 کی خلاف ورزی”

ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد پنھور کالونی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزم بنام ظہیر احمد گرفتار، ملزم کے خلاف مقدمہ سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج ۔ تھانہ محمود آباد ایس ایچ او کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد ریلوے اسکول موڑ شاہراہ عام پر بے احتیاطی سے موٹر سائیکل چلانا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف دوران گشت کامیاب کاروائی، ملزمان بنام نوید پنھور اور مجنو کھوسو موٹر سائیکل سمیت گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمہ محمود آباد تھانے میں درج۔ ایس ایچ او کھان کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد وسان واٹر شاہراہ عام پر بے احتیاطی سے موٹر سایئکل چلانا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزمان بنام نادر علی اور مسرور احمد گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمہ کھان تھانے میں درج۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کا کورونا وائرس اور حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر میرپورخاص تبلیغی مرکز کا دورہ

http://‎https://www.nopnewstv.com/ssp-mirpurkhas-javed-baloch-visits/

ایس ایچ او ڈگری کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد توفیق پٹرول پمپ اور نزد سندھ بینک شاہراہ عام پر بے احتیاطی سے گاڑی چلانا و دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی ، ملزمان بنام محمد یوسف ، محمد اسحاق، محمد وارث اور قاسم علی موٹر سائیکلز سمیت گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمات ڈگری تھانے میں درج۔ ایس ایچ او پلھڈیوں کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد برف کارخانہ اور مٹھو فقیر چوک شاہراہ عام پر بے احتیاطی سے موٹر سائیکل چلانے اور دفعہ 144 کی کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں، ملزمان بنام محمد صدیق، علی گل، اللہ بخش اور سبحان علی گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمات پلھڈیوں تھانے میں درج۔ ایس ایچ او اولڈ میرپور کی متعلقہ تھانے کی حدود قریشی پمپ پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزمان بنام رامچند کولہی اور سریش کمار گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمہ اولڈ میرپور تھانے میں درج ۔ ایس ایچ او دلبر خان مہر کی متعلقہ حدود میں نزد جونیجو فارم شاہراہ عام پر بے احتیاطی سے موٹر سائیکل چلانا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزمان بنام عبدلاستار اور عبدالخالق موٹر سائیکل سمیت گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمہ دلبر مہر تھانے میں درج۔ ایس ایچ او سندھڑی کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد شاکر شہید شاہراہ عام پر بے احتیاطی سے موٹر سائیکل چلانا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں، ملزمان بنام مٹھو سومرو، حامد اور روپچند موٹر سائیکل سمیت گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمات سندھڑی تھانے پر درج۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج ’پنک ڈے‘، بریسٹ کینسر آگاہی مہم بھرپور انداز میں منائی جائے گی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں آج بریسٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے