میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کا کورونا وائرس اور حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر میرپورخاص تبلیغی مرکز کا دورہ۔ سندھ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی میرپورخاص کا کرونا وائرس سے متعلق آگاہی اور حالیہ ملکی صورتحال و دفعہ 144 کے نفاذ کے پیش نظر ضلعی تبلیغی مرکز کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: نئے سول ہسپتال میرپورخاص میں کورنٹائن سینٹر تمام سہولیات کے ساتھ شروع کردیا گیا 50 بیڈ میں سے 20 بیڈ لگا دیے گئے
https://www.nopnewstv.com/quarantine-cente…w-civil-hospital/
اس موقع پر ایس ڈی پی او سٹی منظور کھوسو اور انچارج ڈی آئی بی دانش احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ایس ایس پی میرپورخاص نے تبلیغی مرکز پر کورونا سے متعلق اقدامات اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں ہم سب نے مل کر کورونا جیسی خطرناک وبا کا مقابلہ کرنا ہے تاہم عام لوگوں سے میل جول کو ترک کرنے اور تھوڑی سے احتیاط سے اس وبا کا خاتمہ ممکن ہے۔
![]()