Home / اہم خبریں / پوری قوم سے اپیل ہے کہ خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے تاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس آفت سے چھٹکارا دے۔ رہنماء مسلم لیگ فنکشنل سردار عبد الرحیم

پوری قوم سے اپیل ہے کہ خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے تاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس آفت سے چھٹکارا دے۔ رہنماء مسلم لیگ فنکشنل سردار عبد الرحیم

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سکریٹری اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبد الرحیم نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پوری قوم کو اپیل کی ہے کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کے لیے اللہ تعالیٰ کے آگے سر بسجود ہوکر اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے اور اس وائرس میں شہید ہونے والوں کی مغفرت کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے تاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس آفت سے چھٹکارا دے،

https://یہ بھی پڑھیں: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم کی صدارت میں فنکشنل ضلع بدین کا اجلاس

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں اور غریبوں میں راشن کی تقسیم منصفانہ کی جائے، اور سندھ حکومت اس سلسلے میں فول پروف انتظامات کرے ورنہ حالات حکومت کے کنٹرول سے نکل جائیںگے اور لوگ سڑکوں پر آجائیں گے اور یہ وبا مزید پھیل جائے گی، جس کو کنٹرول کرنا ناممکن ہو جائے گا لہذا متاثرہ لوگوں میں راشن کی منصفانہ تقسیم کے لیے پاک فوج سے مدد لی جائے کیونکہ پاکستانی افواج نے ہر مشکل وقت میں عوام کی مدد کی ہے، انہوں نے کہا کہ اس وبا سے مقابلہ کرنے والے ڈاکٹروں، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو میں سلام پیش کرتا ہوں جو اس وبا سے مسلسل محنت اور لگن سے پہلی صف میں لڑ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا ہر کارکن پیر صاحب پگاڑا اور پیر سید صدرالدین شاہ راشدی کے حکم اور ہدایت پر رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے