ٹنڈو آدم (ڈسٹرکٹ رپورٹر: رضوان احمد) ٹنڈو آدم شہر بھر میں لاک ڈاؤن کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کے لیے رینجرز اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ ٹنڈو آدم میں فلیگ مارچ کی قیادت رینجرز کے انسپکٹر نثار احمد، اسسنٹ کمشنر اعجاز جتوئی اور ڈی ایس پی ایوب بروھی کر رہے ہیں فلیگ مارچ میں پولیس، رینجرز اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد شریک فلیگ مارچ محمدی چوک سے شروع ہوا، شہر کے مختلف راستوں پر گامزن رہا۔ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو گھروں تک محدود رکھ کر کورونا وائرس سے بچانا ہے 12 بجے کے بعد شہری غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، رینجرز اور پولیس افسران کی عوام سے پرزور اپیل۔
![]()